ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144کا نفاذ غیر آئینی ہے، پرویز الہی

لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد لاہور میں دوبارہ دفعہ 144کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6ہے، مریم نواز سرکاری خرچے پر جلسے جلوس اور تنظیمی اجلاسوں میں کھل کر اعلی عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہی ہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ  مریم نواز کو آئین کی خلاف ورزی پر کوئی روکنے والا نہیں ہے، عمران خان کی مقبولیت کا خوف ان کو رات کو سونے نہیں دیتا، وفاقی حکومت کی ایما پر پنجاب کی بگل بچہ حکومت الیکشن کا ماحول نہیں بننے دے رہی۔

انہوں نے کہاکہ  تمام سیاسی پارٹیوں کو آئین پاکستان سیاسی مہم چلانے کا حق دیتا ہے، تمام نمائندے ریلیوں کی صورت میں کاغذات جمع کروانے جائیں گے، کاغذات نامزدگی  جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہے، ایسی صورتحال میں دفعہ 144کا نفاذ کیسے ہو سکتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا عمران خان کی مقبولیت کا خوف ان کو رات کو سونے نہیں دیتا، وفاقی حکومت کی ایما پر پنجاب کی بگل بچہ حکومت الیکشن کا ماحول نہیں بننے دے رہی، تمام سیاسی پارٹیوں کو آئین پاکستان سیاسی مہم چلانے کا حق دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں