ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ، زلزلوں سے جانی نقصان بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 تک ہو گیا

ترک صوبہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں میں  اموات کی  تعداد بڑھ کر 48 ہزار 448 ہو گئی۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اور ثقافتی  و  سیاحتی امور  کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے ملاتیا  آفات رابطہ مرکز میں بیانات دئیے۔

وزیر سوئلو نے  بتایا کہ ملبے کو ہٹانے  کی کاروائیاں سرعت سے  جاری ہیں” ہمارے تمام تر ادارے متاثرہ علاقوں میں بھر پور طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔”

انہوں نے بتایا  کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے  اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 ہو گئی ہے جن میں 6 ہزار 660 غیر ملکی شہری ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں