ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا، مریم اورنگزیب

without

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے باعث آج عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اور اب عمران خان کا سیاسی تماشہ ناکام ہو چکا ہے، امپورٹڈ حکومت کے الزامات سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے تمام دھوکے بری طرح ناکام ہوئے، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا اور ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے جرائم کے متعلق علم تھا اور مارچ 2022 میں حکومت میں آنے کے بعد اگر مقصد سیاسی انتقام ہوتا تو انہیں گرفتار کر کہ سلاخوں کے پیچھے  ڈالتے،دفعہ 144 ان کے لیے نافذ کی گئی ہے جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہیں۔

وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ اقتدار کے خاتمے پر عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اوراس معاملے پر اب عمران خان امریکا کو صفائیاں دے رہے ہیں اور معافیاں مانگ رہے ہیں، عمران خان کے سائفر کے معاملے پر پاکستان کے خارجہ تعلقات پر برا اثر پڑا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں