ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز اس ملک کے خون کی پیاسی ہے، علی زیدی

پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے، علی زیدی

 کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے صوبائی صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا صرف ایک کام ہے کہ انتخابات وقت پر کروائے، آصف زرداری کہتا ہے کہ محسن نقوی منہ بولا بیٹا ہے، مریم نواز اس ملک کے خون کی پیاسی ہے، اداروں، عدلیہ سے سوال ہے مریم کے الفاظ پر کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا؟

علی زیدی نے کہاکہ مرتضی بھٹو کے بچوں سے کوئی پوچھے کہ اسے کس نے قتل کروایا تھا، ایم پی اے ارسلان تاج کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا، ایم پی اے کو گرفتار کرنے سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینی ہوتی ہے، نہ ان پر کوئی کیس بنا نہ کوئی ایف آئی آر ہوئی، صبح صبح گھر میں گھس کر ارسلان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا سارے عہدیداران، چیئرمین عمران خان نے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، آج پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ ایک طرف کھڑا ہے، نگراں کو نیوٹرل ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں