ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کندھ کوٹ میں اغوا کیے گئے 2 پولیس اہلکار بازیاب

کندھ کوٹ: کندھ کوٹ پولیس نے ڈاکوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اغوا کیے گئے 2اہلکاروں کوبازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوئوں سے مقابلے کے بعد اہلکاروں کوبازیاب کرایا گیا، جوابی فائرنگ میں بھیوگینگ کے ڈاکواہلکاروں کو چھوڑکرفرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے گھرگھرتلاشی جاری ہے، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کیدرانی مہر میں آپریشن کیا گیا جس دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو2 روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغوا ء کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں