ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک مقامی موٹر گاڑی ٹوگ کی فروخت شروع

ترکیہ کی کار ٹوگ کی  بڑے  ہیجان کے ساتھ  انتظار ہونے والی  فروخت کا  عمل شروع ہو گیا ہے۔

صنعت و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر مہمت فاتح کاجر نے اعلان کیا ہے  کہ ٹوگ اس ہفتے سے  فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

کاجر نے بتایا کہ  ٹوگ  دنیا کے سب سے کامیاب الیکٹرک کار برانڈز میں سے ایک ہے اور یہ ٹیکنالوجی کے بہت سے اقدامات کی پہل میں اہم کردار ادا کرے گا۔”

ٹوگ کے مارکیٹ میں  دستیاب ماڈلز  سی  کیٹیگری اور ایس  یو وی ہوں گے، جبکہ ان کی قیمتوں کا جلد  ہی اعلان کر دیا جائیگا۔

ٹوگ گاڑیوں کی  با ضابطہ پیداوار کا کام 29 اکتوبر 2022 میں برصا کے کارخانے میں  ہوا تھا۔  سال رواں کے اختتام تک تقریباً 20  ہزار گاڑیاں تیار کی جائینگی۔ سن 2030 تک   دس لاکھ  گاڑیوں کی پیداوار کرنے کا  ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں