ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوتین۔پاشنیان رابطہ، قاراباغ کی صورتحال پرغور

 روسی صدر ولادیمیر پوتین  نے آرمینی وزیراعظم  نکول پاشنیان سے قارا باغ کے موضوع پر رابطہ کیا ہے۔

 کریملن کے مطابق،روسی صدر نے آرمینی وزیراعظم سے رابطہ کیا جس میں آذربائیجان-آرمینیا سرحدی صورتحال اور بحالی امن سمیت  اقتصادی و مواصلاتی روابط کے دوبارہ آغاز سمیت  دونوں ملکوں کے درمیان  امن معاہدے کی تیاری سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

 بات چیت میں قارا باغ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پوتین نے  کہا کہ تمام مسائل  کے پائیدار حل کےلیے  طرفین روس کی امن فوج  سے قریبی تعاون کریں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں