ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے امیدوار صوبائی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، وفاقی وزیر دفاع

cry

سیالکوٹ:وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اپنے لیڈر کے حکم سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

خواجہ آصف  نے کہا کہ میں نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو اپنے کاغذات نامزدگی سمیت انکم ٹیکس ریٹرن اور نیب میں بھی ڈیکلئیر کیا ہوا ہے، سیالکوٹ میں  مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں گے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لییامیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں