ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئرلینڈ اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز میں ردوبدل

سری لنکا: آئرلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ردو بدل کر دیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم 9 اپریل کو سری لنکا پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ 16 اپریل اور دوسرا ٹیسٹ 24 اپریل سے شروع ہو گا۔

اس سے قبل دورے میں ایک ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچز شامل تھے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے بورڈز نے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں