ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راشد لطیف سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے پر برہم

اسلام آبادپاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے افغانستان کے خلاف اسکواڈ کے اعلان اور سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ میرے نزدیک پاکستان ٹیم کی تباہی کیلئے پہلا قدم ہے، ہمارے پلیئر بڑے عرصے کے بعد آئی سی سی کی رینکنگ میں آنے لگے تھے، بابر اعظم آئی سی سی کے بہترین پلیئر بنے، شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کے بہترین بولر بنے ، بابر اعظم کو سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈز سے نوازا گیا، وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین بننے لگے تو مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ اب ہم لوگ آگئے ہیں اب ایسا نہیں ہوگا، اب جو کریں گے ہم اپنی مرضی سے کریں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ جو لوگ خود 70، 80سال کے ہوگئے ہیں ان کو زندگی میں کبھی ریسٹ نہیں ملا، ان کو ریسٹ ملنا چاہیے لیکن اب وہ پاکستان کرکٹ کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں، ٹھیک ہے کرلیں، اس صورتحال میں کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان ریسٹ ان پیس۔

افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہار جیت کا فیصلہ ابھی نہیں کیا جاسکتا، بس اتنا کہوں گا جو غلطی بھارت نے کی کہ نئے پرفارم کرنے والے لڑکوں کو ہائر کیا یہ صورتحال ٹیم کو توڑتی ہے، اگرچہ کچھ پلیئر اچھا پرفارم کرسکتے ہیں لیکن کیا وہ ٹیم میں ٹھہریں گے؟ اس کے بعد کن لڑکوں کو رکھا جائے گا کن کو نہیں ؟ میرے خیال سے یہ ٹیم کو تباہ کرنے کا پہلا قدم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں