ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سود کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ کی شرعی عدالت نے سود کے فیصلے کے خلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کر دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی، وکیل سلمان اکرم راجہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے ہدایات ہیں کہ سود خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں۔

اپیلوں کی واپسی کے لیے متفرق درخواستیں دائر کیں ہیں، چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں بھی منظور کر لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں