ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

 لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔  مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمداسماعیل نے جمع کرائے ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی173 لاہورکے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات 2018 میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین 29 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جب کہ ن لیگ کے عرفان کھوکھر 27 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں