ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ کی طرح عمران خان کیساتھ بزدلی کا لفظ بھی ہمیشہ رہے گا،طلال چودھری

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی طرح عمران خان کے ساتھ بزدلی کا لفظ بھی ہمیشہ رہے گا۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے بہادر سیاستدانوں کی ناک کٹوا دی ہے،قانون سب کے لیے برابر ہونے کا بھاشن دینے والا عدالت کے سامنے سرینڈر نہیں کر رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم ملے توپیٹرول بم پھینکے جاتے ہیں ، پولیس عدالتی حکم کی تعمیل کروانے کے لیے ڈنڈے کھا رہی ہے۔  

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انسانی جانیں بچانے کے لیے پولیس صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، پولیس گھر آئے تو غیرت مند خود پیش ہوتے ہیں، اپنی بہنیں اور بیٹیاں آگے نہیں کرتے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کی طرح عمران خان کے ساتھ بزدلی کا لفظ بھی ہمیشہ رہے گا۔ طلال چودھری نے سوال کیا کہ عدالتیں اپنے حکم پر عملدرآمد نہیں کروا سکتیں تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں