ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی کشتی حادثہ:قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچا دیاگیا

کوئٹہ:میں پیش آنے والے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچا دی گئی ہے ،شاہدہ رضا کا جسد خاکی براستہ ترکی کے دارلحکومت استنبول سے کراچی پھر کوئٹہ لایا گیا، ایئرپورٹ پر اوور سیز پاکستان کے عملے نے میت کو لواحقین کے حوالے کیا۔

مرحومہ شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشتِ زینب قبرستان میں ہو گی،قومی کھلاڑی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں،26فروری کو شاہدہ رضا اٹلی میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں