ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہو تو کہاں ہو؟ شعیب اختر نے بتا دیا

دوحا: فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ کے پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں دوسرے ملک کا نام تجویز کردیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک انٹرویو کے دوران سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی اگر پاکستان میں نہیں ہو سکتی تو پھر ایسا ہونا چاہیے کہ یہ ایونٹ سری لنکا میں کروا لیا جائے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت دونوں ایک دوسرے کے سامنے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کسی بھی میچ سے بڑا کوئی بھی آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا میچ نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ اے سی سی (ایشین کرکٹ کونسل) کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے جب کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررکھا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ امارات میں منتقل کردیا جائے گا، جس پر پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو آئندہ برس ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی پاکستان بھارت کا دورہ نہیں کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں