ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دن میں کتنی گیندیں کھیلتا ہوں؟ بابراعظم کا انکشاف

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابراعظم نے اپنی کامیابی کی وجوہات میں سے ایک اہم بات سے پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک دن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں، جس سے ان کی مہارت میں مزید مضبوطی آتی ہے۔

پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے بتایا کہ وہ ہر روز 5 سو سے 6 سو گیندیں کھیلتے ہیں، جس سے ان کی شارٹس پر گرفت مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔

پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے کپتان نے مزید بتایا کہ کھیل کے دوران بہتر پرفارمنس دکھانے کے لیے لازمی ہے کہ آپ سخت پریکٹس کریں۔ منفی تبصروں سے متعلق بات کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ تنقید کاہونا معمول کی بات ہے، تاہم میں اس طرح کی چیزوں کا اپنی بیٹنگ سے جواب دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہوں، لیکن اس میں وقت لگتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں