ترک ساختہ برقی موٹر گاڑی TOGGT10X کے لیے اب تک 7734 آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔
موٹر ساز کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں لکھاہے 27 مارچ تک آن لائن آرڈرز لینا جاری رہے گا،ابتدائی گھنٹوں کے دوران ہمیں7734 آرڈر موصول ہوئے ہیں،ہم پر اعتماد کرنے کا شکریہ،یہ گاڑِی ہم سب کا غرور ہے ۔
سال رواں کے دوران اس گاڑی کو 12ہزار خوش نصیب افراد بذریعہ قرعہ اندازی وصول کریں گے جس کےلیے آخری تاریخ 27 مارچ ہے ۔