ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکورٹی خدشات: انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے سے انکار

protest

لاہور: سیکورٹی خدشات کی بناپر لاہور کی ضلعی انتطامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انتظامیہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق امن و امان کی صورت حال اور سنگین نتائج کی دھمکیاں  موصول ہونے کی وجہ سے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلیجنس کمیٹی نے 15 مارچ کو میٹنگ میں بھی سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ڈپتی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں