ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین کا پی ایس ایل کیریئر میں مہنگا ترین اوور

شاہین شاہ آفریدی کی شادی کب ہوگی؟ کرکٹر کے بھائی نے بتا دیا

لاہور: قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کیریئر کا مہنگا ترین اوور کروایا۔

ملتان سلطانز سے کوالیفائر میں اننگز کے 19ویں اوورز میں کیرن پولارڈ نے 3 چھکے جڑے اور ٹم ڈیوڈ کی مدد سے 6گیندوں پر 20رنز بٹورے۔شاہین 4اوورز میں 47رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

پی ایس ایل 8کے کوالیفائرز میں کیرن پولارڈ کے ہاتھوں پٹائی پر شاہین شاہ آفریدی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ ملتان سلطانز کے بیٹر نے 19ویں اوور میں لاہور قلندرز کے کپتان کو 3چھکوں سمیت 20رنز جڑے۔واپس جاتے ہوئے شاہین تلخ کلامی کرتے ہوئے پیچھے پلٹ کر پولارڈ کے آمنے سامنے ہوگئے،جواب میں ملتان سلطانز کے بیٹر بھی کچھ کہتے دکھائی دیے۔

بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے 161 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی لہذا ملتان سلطانز مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں