صدر رجب طیب ایردوان لیڈر ڈپلومیسی کو آج بھی جاری رکھیں گے۔
صدر ایردوان فنش ہم منصب نینستو سے انقرہ میں ملاقات کریں گے ، اس ملاقات کا مرکزی ایجنڈہ فن لینڈ کی نیٹو رکنیت ہو گا۔
سربراہان سرکاری تقریب کے بعد بلمشافہ مذاکرات کریں گے۔
ملاقات میں فن لینڈ کی نیٹو رکنیت اور جون 2022 میں میڈرڈ میں دستخط کیے جانے والے سہ فریقی یاداشتِ مفاہمت کے دائرہ کار میں تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔
ایردوان۔ نینستو ملاقات میں ترکیہ۔ فن لینڈ تعلقات پر بھی غور کیا جائیگا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات چیت ہو گی۔