لاہور:آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ قانون ہر قیمت پر نافذ ہوگا اور عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہے گا، قانون ہر قیمت پر نافذ کیا جائے گا، ہرگز نہ سمجھا جائے کہ پولیس، پولیس کے سامنے ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ قطعی ایسی صورتحال نہیں کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے، پولیس پر پتھرا ؤکیا گیا، غلیل سے پتھر مارے گئے، اس کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جج صاحب کے حکم کے مطابق میٹنگ ہوگی اور قانون کے مطابق بات ہوگی، ان کے اعتراضات بھی دیکھیں گے، عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نوگو ایریا نہیں رہے گا۔
