کراچی:آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ آئے دن جرائم بڑھ رہے ہیں، پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامنا ہے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس کے وسائل کو بڑھانا ہوگا، کوشش ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے، ہم نے حکومت کو اپنی سفارشات ارسال کی ہیں، اپنی ٹریننگ اور بھرتیوں کے عمل کو بہتر بنایا ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت نے انویسٹی گیشن بہتر بنانے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، عدالت نے پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
