ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اسے بیچ دیا جائے:امریکہ

امریکی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ  اگر  چینی ویڈیو  ہوسٹنگ سروس ٹک ٹاک کو فروخت نہ کیا گیا تو امریکہ میں اس کا استعمال ممنوع کر دیا جائے گا۔

امریکہ کا کہنا ہےکہ  چینی بائٹ ڈانس نامی کمپنی اس یپلیکیشن کی مالک ہے جس کے پاس اب دنیا کے کروڑوں افراد کی معلومات جمع ہو چکی ہیں لہذاایک طرح سے ملکی سلامتی کےلیے خطرہ بنا ہوا ہے۔

 وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  اگر امریکہ کے مطابق اس ایپلیکشن کو فروخت نہ کیا گیا تو یہ ہماری ملکی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہوگا۔

اس کے جواب میں ٹک ٹاک کے ترجمان نے اس خبر کو بے سرو پا  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملی زندگی میں ایسے بیانات کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایپلیکیشن کی فروخت اس مسئلے کا حل نہیں کیونکہ نیا خریدار  ڈیٹا  یا دیگر معلومات کو محدود کرنے کا اہل نہیں ہو سکتا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں