ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پنجاب میں بارش اور ژالہ باری، کراچی میں آج سے بارش کا امکان

لاہور/کراچی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کراچی میں آج ہفتہ سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق نے کراچی میں آج ہفتہ سے 22 مارچ تک بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش جب کہ تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری ہوئی جس کے باعث گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔ 

تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان ہوا جب کہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ مارچ کے آخر میں ملک بھر میں بارش ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں