ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیوٹن کا مغربی ممالک کو شلجم کھانے کیلئے روس آنے کا مشورہ

ماسکو:روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے سبزیوں کے بحران پر برطانیہ کا مذاق اڑا دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلادیمیر پیوٹن نے مشورہ دیا کہ مغرب کو ایک بڑے بحران کے درمیان سبزیوں کے لیے روس آنا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے ساتھ روس کی معیشت کو گرانے میں ناکامی پر روس کے صدر نے برطانیہ کے وزیر کا عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دینے کا مذاق اڑایا ہے،روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے دعوی کیا کہ یوکرین کی جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کے باوجود روس کی معیشت مستحکم ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک خود بھی مسائل کا شکار ہیں جہاں ان کے رہنما مشورہ دیتے ہیں کہ شہری سلاد کے پتے یا ٹماٹر کے بجائے شلجم کا استعمال کریں۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ شلجم ایک اچھی چیز ہے لیکن شاید انہیں شلجم کے لیے روس آنا پڑے گا کیونکہ ہماری فصل یورپ میں ہمارے پڑوسیوں کے اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے، روسی صدر کی یہ بات دراصل برطانوی وزیر ماحولیات تھیریس کوفی کے بیان کی جانب اشارہ تھی،برطانوی وزیر نے حال ہی میں مختلف سبزیوں کی قلت کے باعث اپنی عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں