ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان میں غریب طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم

reduce

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی زیرصدارت رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ  85 ہزار  مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ دیا جائے گا۔وہ خاندان جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور جس کا پاورٹی سکور (PMT) 60 یا اس سے کم ہے وہ 18 مارچ 2023  سے  اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رجسٹرڈ  خاندان ایک مہینے کے دوران 30 کلو آٹا حاصل کر سکے گا۔مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے۔مستحق افراد  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر 8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹے کے حصول کے حوالے سے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں۔اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے ٹال فری نمبر  0800-05590 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ آٹے کی فراہمی کے وقت عوام کو  طویل قطار کی زحمت سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، سابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری،  چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں