ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کیلیے تیار ہیں،بھارتی ناظم الامور

لاہور:پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامورسریش کمارنے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ کے لیے ہمسائے ہیں،امید ہے تعلقات بہتر ہوں گے پاکستان سے تجارت کبھی بند نہیں کی،پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لئے تیار ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صنعت وتجارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامورسریش کمارکاکہناتھاکہ تیسرے ملک کے ذریعے تجارت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے،دیگر کھیلوں کے ویزے دے رہے ہیں،کرکٹ کا معاملہ اسپورٹس سے بالاتر ہے ۔سیاحتی ویزے کھول دیے ہیں، میڈیکل ویزا 3 دن میں جاری ہوتا ہے ماہانہ 25 ہزار فیملی وزٹ ویزے دے رہے ہیں۔

بھارتی ناظم الامورنے کہابھارت،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لیے تیار ہے،پاکستان میں مہنگاپیازخریدتا ہوں تودل کو ہاتھ پڑتا ہے،بھارت میں قیمت 30 روپے فی کلو گرام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں