کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں خضدارمیں 10، قلات میں9، کوئٹہ میں 3، دالبندین میں5، بارکھان میں 4، پنجگوراورپشین میں 3 ،3 اور ژوب میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بھی بارش ہوئی ہے۔
