ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا کم آمدن والوں کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت پیٹرولیم سبسڈی موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والوں کو ملے گی۔

حکومتی اعلان کے تحت  800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑی استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین بھی اعلان کردہ پیکج میں شامل ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں