ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

ذرائع کے مطابق اے این ایف نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر اختر جہان سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔ 

تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 3 کلوگرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی جو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔ مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں