ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب  سے وزیر ریلوے کی ملاقات

  لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو سفری سہولتیں دینے کیلئے جہازوں کے روٹ بڑھا رہے ہیں، عوام کی سہولت کے لئے ریلوے سٹیشنوں کی حالت بھی بہتر کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں