ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع بالک ایسر کی تحصیل باندرما میں ملک کی پہلی بورون کاربائیڈ تنصیب کا افتتاح کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یہ مِل ایسکی شہر سے نکلنے والے نادر معدنی ذخائر کےسالانہ 1200 ٹن کو ملکی زرمبادلہ میں تبدیل کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم، خام مادے سے لے کر تیار مصنوعات تک منافع سسٹم کے ذریعے ترکیہ کی تمام صلاحیتوں کو متحرک کرنے کا مصّمم عزم رکھتے ہیں۔ باندرما بورون کاربائیڈ مِل سے حاصل کردہ تجربے کے ساتھ ہم ضلع کتاہیہ ایمیت میں 5 ٹن پیداواری صلاحیت والی ایک اور مِل لگائیں گے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ، رسل و رسائل، تجارت اور پیداوار کے ساتھ ترکیہ کو ایک قدرتی گیس مرکز بنانے کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
قابلِ تجدید انرجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "اس شعبے میں ہم نے جو پیش رفت کی ہے اس کی خوبصورت ترین مثال یہ ہے کہ ہمارا ملک قابلِ تجدید انرجی میں دنیا کے پہلے 10 ممالک کی صف میں شامل ہونے کی تیاریاں کر رہا ہے”۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 80 ملین ڈالر سرمائے کے ساتھ لگائی گئی باندرما بورون کاربائیڈ مِل اس شعبے میں ترکیہ کی پہلی اور دنیا کی گنی چُنی مِلوں میں سے ایک ہو گی۔