ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیریں مزاری کا بیان قانونیت کی انتہا ہے، قانونی کارروائی کریں گے،رانا ثناء اللہ

  اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔

ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خان نے سوموار کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں، اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کریں گے کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں