ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی فوج  اور آرمی چیف کیخلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی فوج اور اس کے سربراہ جنر ل سید عاصم منیر احمد شاہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت کی ہے  ۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا سوموار کے روز اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عمران نیازی کے حکم پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرکے خلاف غلیظ مہم جتنی شدید مذمت کی جائے کم ہے۔

 آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے، بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں۔ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں۔

 عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں ،وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے، قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں