ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس و آئی جی عذابِ الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس اور آئی جی کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ عذابِ الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔

جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں ایک دو نہیں سینکڑوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینکڑوں کارکن پولیس کی تحویل میں ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آئین کی سر بلندی کے لئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں، ہم جب بات کرنا چاہتے ہیں گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں