ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی، بھارتی پنجاب جیل میں تبدیل

چندی گڑھ:بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کو زور پکڑتا دیکھ کر مودی حکومت نے پنجاب کو جیل میں تبدیل کردیا ہے، ‘وارث پنجاب دے’ تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون جاری ہے۔

بھارتی پولیس نے اب تک 100سے زائد سکھوں کو گرفتار کرلیا ہے، خالاتین کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کے چچا اور قریبی ساتھی بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔

کریک ڈائون کے بعد سے پوری ریاست میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں جبکہ گلی محلوں اور سڑکوں پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کا گشت جاری ہے، چار روز سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

امرت پال سنگھ کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ امرت پال کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا، پولیس نے گرفتاری ظاہر نہیں کی، خدشہ ہے کہ امرت پال سنگھ کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا جائے گا۔

تنظیم  وارث پنجاب دے  کے سربراہ امرت پال کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست بھارتی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں بھی دائر کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں