ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے،شیخ رشید

Imran Khan

راولپنڈی: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بغیر وارنٹ گرفتاری اور ان پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد راولپنڈی کی پولیس 70 سے 80 ورکرز کو گرفتار کر کے لے گئی ہے، میں سیاسی ورکرز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم، بربریت اورانتہا پسندی ہے، انہوں نے ہر قیمت پر الیکشن سے فراری کا فیصلہ کر لیا ہے اور تحریک انصاف کے خلاف زبردست کریک ڈائون شروع کر دیا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے جذبے بلند ہیں، تمام گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ احتیاط برتیں، پاکستان، عمران خان، اثاثوں کے دفاع کیلئے دل اور جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں