ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا، فوجی پیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 فوجی لقمہ اجل

کولمبیا   میں فوجی ہیلی کاپٹر  کے چوکو انتظامیہ علاقے  کے جنگل میں گرنے سے 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔

ملکی افواج  نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای جے سی 4227  نمبر کا فوجی  ہیلی کاپٹر  کیوبدو شہر  کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیترو نے حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا اور میں نے حکام کو فوری طور پر علاقے میں جانے کا حکم دیا ہے۔

کولمبیا کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس بات کا تخمینہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آپریشن سے واپس آنے والا فوجی ہیلی کاپٹر مکینیکل خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کچھ تصاویر میں ہیلی کاپٹر  کو حادثہ پیش آنے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

 

 

.

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں