ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی حکومت نے افسران کو آئی فون استعمال کرنے سے روک دیا

ماسکو:روسی حکومت نے سرکاری افسران کو آئی فون استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق حکومت نے کہا کہ مغربی ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیاں آئی فون کنٹرول کرسکتی ہیں،کریملن کی طرف سے قومی سیاستدانوں کیلئے منعقدہ سیمینار میں صدارتی انتظامیہ کے فرسٹ ڈپٹی ہیڈ سرگئی کرینکو کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے سرکاری عہدیدارن اپنے فون تبدیل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکم نامہ آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے ہے، یا تو پھینک دیں یا اپنے بچوں کو دے دیں۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکن ہے کہ سرکاری افسران کو آئی فون کے متبادل فون کریملن ہی فراہم کرے، ان فونز میں مختلف آپریٹنگ سسٹم ڈالے جائیں گے۔

کریملن ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کرسکتے لیکن یہ بتا سکتے ہیں کہ سرکاری کام میں ویسے بھی اسمارٹ فونز استعمال نہیں ہوتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں