ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو: طوفان اور سیلابی ریلے، 65 افراد ہلاک 5 لاپتہ

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ٹراپیکل  طوفان ‘یاکو’  کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں میں 65 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق یاکو طوفان اور سیلابی ریلے دارالحکومت لیما سمیت ملک کے متعدد شہروں کو لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں۔ طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں ملک میں 65 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

طوفان  سے متاثرہونے والوں کی تعداد 66 ہزار 853 ہے، 9 ہزار 677 مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک ہزار 541 مکانات مسمار ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں 56 اسکول، 116 مراکزِ صحت، 239 پُلوں  اور 640 کلو میٹر طویل شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

طوفان کی وجہ سے 11 ہزار ہیکٹر اراضی کی فصلیں  تباہ اور 30 ہزار 192 مویشی تلف ہو گئے ہیں۔

پیرو حکومت نے آفت زدہ   8 علاقوں اور 154 تحصیلوں میں 6 ماہ کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں