ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیٹ بینک: 1141ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت

interest

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 15 روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے دوران 970 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 1 فیصد بڑھ کر 21.99 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 6 ماہ کے 18 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے، جن کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 114 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.99 فیصد رہی۔

نیلامی میں 12 ماہ کے 152 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے گئے، ان بلز کی کٹ آف ایلڈ 50 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.48 فیصد رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں