ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک کا آغاز:  بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر

کراچی:شہر قائد میں بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں اور دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دے دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی اور نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پینی اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوئم کوالٹی 590 روپے کلو ، کھجلہ اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوئم کوالٹی 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جلیبی اول کوالٹی 440 جبکہ دوئم کوالٹی 400 روپے کلو مقرر ، پکوڑا اول کوالٹی 560 جبکہ دوم کوالٹی 480 روپے کلو مقرر کی ہے۔

کمشنر کراچی نے دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں