ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو کے ساتھ عسکری انضمام کا عمل جاری ہے، اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینزا سٹولٹن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواستوں کو ابھی تک تمام اراکین نے منظور نہیں کیا ہے، لیکن عسکری انضمام کا عمل جاری ہے۔

اسٹولٹن برگ نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اسٹولٹن برگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ترکیہ کے جائز سیکورٹی خدشات  کو  دور کرنے کی کوشش کی ہے  اور 28 جون کو میڈرڈ سمٹ میں دستخط کردہ سہہ رکنی میمورنڈم کے تقاضوں کو پورا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی منظوری کے لیے تیار ہے”، جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ، ہم ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والےعام انتخابات سے پیشتر  ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی   میں اس فیصلے کی منظوری کی توقع رکھتے ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ ہنگیرین قومی اسمبلی نے بھی 27 مارچ کو  فن لینڈ کی رکنیت  پر رائے دہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا، "سب سے اہم بات یہ نہیں ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن ایک ہی وقت میں شامل ہوں یا نہیں، بلکہ یہ اہم  ہے کہ وہ نیٹو کے مستقل رکن بنیں۔ میں سویڈن کی رکنیت کا عمل پایہ تکمیل  کو  پہنچنے تک  اپنی کوششوں کو جاری رکھوں گا ۔”

سویڈن کی رکنیت پر اپنے یقین کا اظہار کرنے والے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ   خصوصی دعوت پر نیٹو اجلاس میں شریک ہوئے ہیں، انہوں  نے نیٹو کی سول اور عسکری   انفرا سٹرکچر کے ساتھ کہیں زیادہ انضمام کیا ہے۔  یہ عمل مزید  کچھ مدت تک جاری رہے گا، کیونکہ  اجلاس میں مدعو کیا جانا،  نیٹو کے عسکری بنیاٹو کی عسکری  رہے گا، کیوکہپ تک دی ڈھانچے سے کہیں زیادہ ہم آہنگی اختیار   کرنے کا مفہوم رکھتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں