ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 وہاب ریاض نے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل کا چارج سنبھال لیا

لاہور:قومی کرکٹر وہاب ریاض نے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان کا چارج سنبھال لیا۔

نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ سپورٹس مین ہیں اس لیے کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے وہاب ریاض کو چارج سنبھالنے کے بعد بریفنگ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ ہو گی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب میں انفراسٹرکچر اور گراس روٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی ہیرو اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے ان کے مسائل سنے، کھیلوں کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کو نگران وزیر کھیل نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے اور اب بطور مشیر یہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں