ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے امریکہ میں اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کیساتھ معاہد کیا ،شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکہ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پرائے کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدے کا مقصد تحریک انصاف کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے۔ ”سازشی سائفر”میں ناکامی کے بعد اب زور و شور سے ڈالرز میں اثر و رسوخ خرید ا جا رہا۔

ان خیالات کا اظہار شیری رحمان نے جمعرات کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ فرم تحریک انصاف کے رہنمائوں کی امریکہ کے ”ڈسیشن میکرز”کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی اور ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی۔ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات دائو پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے مسلسل لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہے ہیں؟

شیری رحمان  نے کہا کہ انہوں نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایاتاہم آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ “کھیلنے”کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں