ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنیوالے ڈرون کا تجربہ

 پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا تجربہ کیا ہے،نئے ڈرون کو سونامی کا نام دیا گیا ہے جس نے مشرقی ساحل کے قریب ایک غیر جوہری پے لوڈ کو دھماکے سے اڑایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیا ڈرون کسی بھی ساحل اور بندرگاہ پر تعینات کیا جا سکتا ہے، ڈرون سسٹم کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کر کے تباہ کرنا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے دعووں کا تجزیہ کر رہے ہیں،اس حوالے سے امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں