ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس پر گولی چلے گی تو جواب گولی سے دیا جائے گا، آئی جی پنجاب

لاہور:انسپکٹر جنرل آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور  نے کہا ہے اگر پولیس پر گولی چلے گی تو اس کا جواب گولی سے ہی دیا جائے گا،عمران خان کو قتل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، ہم کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے پولیس پر لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے،عمران خان کے الزامات کا ہر سطح پر سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، پولیس والے قصور وار نکلے تو سزا دیں ورنہ الزام لگانے وا لے کو سزا دیں۔

 عثمان انور کا جوڈیشل کمیشن ہو یا کسی سطح پر تحقیقات، اپنی ٹیم کے ساتھ جواب دیں گے، جلسے اور جلوس میں پولیس پورا تحفظ فراہم کرے گی، پولیس پر حملہ کرنے والے کو پسپا ہی نہیں کرنا بلکہ ان کا قلع قمع کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں