ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی یونیورسٹیوں کا کانسرٹ، ترکیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی و اتحاد

دنیا کے مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں اور میوزک گروپوں نے اپنے ممالک میں کانسرٹ دے کر ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلوں پر غم وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کی ایغدیر یونیورسٹی کے شعبہ میوزیکولوجی کی زیر قیادت اور جمہوریہ چیک، جرمنی، ناروے، عمان، آذربائیجان، ترکمانستان، کرغستان، تاتارستان، چین، یوکرین اور ازبکستان  کی شرکت سے دیئے گئے کانسرٹ میں یونیورسٹیوں، موسیقاروں، معروف گلوکاروں اور علامتی شخصیات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مختلف ممالک کے گلو کاروں اور موسیقاروں کے گیتوں اور موسیقی کو ترکی کی ایغدیر یونیورسٹی میں ایک کانسرٹ کی شکل دی گئی۔  "اتحاد کانسرٹ” کے نام سے اس کانسرٹ کو مذکورہ ممالک کے پریس اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

کانسرٹ میں شریک ممالک نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے ساتھ اظہارِ اتحاد و یکجہتی کیا اور زلزلے میں ہلاک ہونے والوں  کی تعزیت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں