ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے دور میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے،  مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے جبکہ نوازشریف کے دور میں عوام کو آٹا اور چینی سستے داموں فراہم کی جاتی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم کی ترجیح ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے اب تک 42 لاکھ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے،مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ خیبرپختونخوا میں بھی جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم کی ترجیح ہے، شہبازشریف نے مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران بزرگ شہریوں اور عوام سے مسائل کے بارے میں دریافت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں