ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادکشمیر کا سرکاری آٹا کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدام کا فیصلہ

مظفرآباد:سیکرٹری خوراک کی ہدایت پرمحکمہ خوراک کا عملہ خفیہ مانیٹرنگ کیلئے سرگرم ،محکمہ خوراک آزادکشمیر کا آزادکشمیر بھر میں سرکاری آٹا کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدام کا فیصلہ،رمضان المبارک میں شہریوں کو سستا اور معیاری سرکاری آٹا فراہم کرنے اورآٹا کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا اعادہ۔

ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق اس وقت ایسے بہت سے ڈیلر ہیں جن کے بارے میں شکایات موصول ہورہی ہیں کہ وہ آٹا بلیک کرتے ہیں یا پھر یہی سرکاری آٹا مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔شکایات ہیں کہ ڈیلرز آٹا اپنے ڈپوئوں پر نہیں رکھتے بلکہ خفیہ جگہوں پر منتقل کردیتے ہیں جو بعد میں بلیک میں فروخت کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز سیکرٹری خوراک کے محکمہ خوراک کے آفیسران کو ہدایت کی کہ خفیہ طریقہ کار سے ایسے ڈیلر جو محکمہ خوراک کو بدنام کررہے ہیں کہ خلاف کاررروائی عمل میں لائیں اور ذخیرہ اندوزوں اوربلیک میں آٹا کی فروخت کرنے والے ایسے ڈیلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں